سرسی:12؍ فروری (ایس اؤ نیوز)فوریسٹ مکینوں کی 30سالہ جدوجہد پر مشتمل ساونیر کا اجراء، حکومت سے گفتگو اور ریاستی سطح کا فوریسٹ زمین حق پر مذاکرہ کا پروگرام 17فروری کو بنگلورو میں انعقاد کیاجائےگا۔ ارنیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدر رویندر نائک نے اس بات کی جانکاری دی۔
وہ یہاں سرسی میں ضلع ارنیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کے دفتر میں فوریسٹ اتی کرم داروں سے مخاطب تھے۔ رویندر نائک نے بتایا کہ بنگلورو میں منعقد ہونے والے پروگرام کے لئے حکومت کے مختلف سطح کے افراد کو دعوت دی جائے گی ۔رویند نائک نے بتایا کہ مختلف رئیت سنگھا ، موظف ججوں ، قانونی ماہرین ، مختلف تنظیموں کے لیڈران اور سیاسی لیڈران مذاکرے میں شرکت کریں گے۔ جہاں بھومی حقو کے لئے عملی نقشہ اور اگلی قانونی جدوجہد کی پالیسی بنائی جانے کی بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ اترکنڑا ضلع سمیت ریاست کے 16اضلاع میں پچھلے تین دہوں سے مسلسل جدوجہد جاری ہے۔ویدکے کی تنظیم، استحکام ، جدوجہد پر مشتمل تحریریں، قانونی جدوجہد اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کے فوریسٹ زمین حقوق کے متعلق جاری کئے گئے احکامات کو لے کر کل 106صفحات پر ساؤنیر شائع کیاگیا ہے۔ تعلقہ صدر لکشمن مالکنورونے پروگرام کی صدارت کی۔ راجو، راجو نریبائل ، دیوراج مراٹھی، چندرو نائک، ابراہیم گوڈلی، نہرونائک، نارائن گوڈا، لکشمن نائک وغیرہ موجود تھے۔